ڈی سی او بہاولنگر کی ہدایت پر ضلع بھرمیں صفائی مہم جاری

جمعہ 2 دسمبر 2016 14:13

منچن آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) ڈی سی او بہاولنگر کی ہدایت پر ضلع بھرمیں صفائی کی صورت حال بہتر بنانے کے لیے متعلقہ ٹی ایم اوز اسسٹنٹ کمشنر زکی سربراہی میں کوڑاکرکٹ اٹھوانے اور دیگر گاربیج پوائنٹس کو کلیئر کرنے کے لیے لگاتار مصروف عمل ہیں اس ضمن میں گزشتہ روز 25پوائنٹس سے کوڑا کرکٹ کی صفائی کا عمل مکمل کیا گیا ہے جس میں منچن آبا دکے چھ فورٹ عباس کے چار ، چشتیاں چار ہارون آباد چھ اور بہاولنگر کے پانچ پوائنٹس شامل ہیں بہاول نگرمیں چوک فوارہ، ڈگری کالج روڈ، عیدگاہ روڈ ، سمبارہ ہوٹل سٹریٹ، اور جناح کالونی میں کوڑہ کرکٹ کے پوائنٹس کو کلیئرکیا گیا جبکہ ہارون آباد میں فورٹ عباس روڈ ،شمع سینما چوک ، ریلوے لائن روڈ ، سبزی منڈی روڈ غلہ گودام ، قمرپورہ ٹبہ نورپورہ چشتیاں میں چوک ڈی ایس پی آفس ، جامع بازار ، کالج روڈ ، ہائی وے روڈ بالمقابل نیشنل بنک فورٹ عباس میں غلہ منڈی ، شیخ سٹریٹ ، ریسٹ ہائوس روڈ ، یونائیٹڈ بنک سٹریٹ اور منچن آباد میں مدنی چوک سے شاہی جامع مسجد مین ہول کی ڈی سلٹنگ پنجاب بنک سے صائم واہ کینال تک سیوریج لائن کی ڈی سلٹنگ شاہی چوک سے عیدگاہ چوک تک سیور لائن کی ڈی سلٹنگ لاری اڈہ سے ابوبکر چوک ، اللہ اکبر چوک ،عیدگاہ چوک کی صفائی کا عمل مکمل کیا گیا۔