وزیراعظم نوازشریف کی کشمیر کونسل انتخابات میں پارٹی امیدواروں کوکامیابی پر مبارکباد

جمعہ 2 دسمبر 2016 14:13

وزیراعظم  نوازشریف کی کشمیر کونسل انتخابات میں پارٹی امیدواروں کوکامیابی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کشمیر کونسل انتخابات میں پارٹی امیدواروں کوکامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یقین ہے کہ نومنتخب ارکان عوامی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور کردار ادا کرینگے اور ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کو آگے بڑھائیں گے،عوام نے آزادکشمیر انتخابات میں مسلم لیگ (ن) پر بھرپور اعتماد کیا،تمام تر توانائیاںعوامی خدمت اور آزادکشمیر کی ترقی کیلئے صرف کرنی ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی ظلم و ستم کے شکار مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کو بھی نہیں بھولنا،کشمیری حق خودارادیت کے حصو ل کیلئے بھارتی مظالم کا مقابلہ کر رہے ہیں،ہم ہر سطح پر کشمیریوں کی سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے

متعلقہ عنوان :