وزیردفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے شکرپڑیاں میں قومی سائنس میلے کا افتتاح کردیا

جمعہ 2 دسمبر 2016 14:11

وزیردفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے شکرپڑیاں میں قومی سائنس میلے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء)وزیردفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے شکرپڑیاں میں قومی سائنس میلے کا افتتاح کردیا،قومی سائنس میلہ7دسمبر تک جاری رہے گا،قومی سائنس میلے میں چاروں صوبوں،گلگت بلتستان،آزادکشمیر کے نجی و سرکاری اداروں کے سٹال لگائے گئے ہیں،سائنس میلے کا مقصد نوجوان نسل میں تخلیقی اور تحقیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرتا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہاکہ یونیورسٹیوں میں طلباء کو سائنسی منصوبوںکیلئے بھرپور مالی تعاون فراہم کرر ہے ہیں،گذشتہ سال کے مقابلے میں ساڑھے چارگناہ زیادہ فنڈ مختص کیے گئے ہیں