Live Updates

کچھ تو ہے جو نوازشر یف قطری شہزادہ کے خط کے محتاج ہوئے،خط کے بعد کیس کا اخلاقی فیصلہ ہوچکا ہے ‘ خورشید شاہ

کل ’’دادا ‘‘کی دیگ بھی آسکتی ہے جس میں سونے اور ہیروں کی بات کی جائے ‘ہم جمہو جمہو ریت اور عدلیہ کا احترام کر تے ہیں مگر حکمران جمہوری نہیں ‘عمران خان چاچا ہوں یا بابا میں اس پر کچھ نہیں کہتا مگر انتہائی احترام کے ساتھ عمران خان نے اشاروں پر چلنے اور ناتجر بہ کاری کی وجہ سے نوازشر یف کو مضبوط کیا ‘ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی پریس کانفرنس وہی قطری شہزادہ ہے جو سیف الر حمن کیساتھ کاروبار کر تا ہے، کئی منصوبوں میں اسکی سر مایہ کار ی ہے ‘قمر زمان کائرہ پر ویز مشرف قصہ پارنیہ بن چکے ہیں، وہ پہلے پاکستان میں سیاست کر نے آئے مگر ناکام ہوئے‘نثار کھوڑو

جمعہ 2 دسمبر 2016 14:11

کچھ تو ہے جو نوازشر یف قطری شہزادہ کے خط کے محتاج ہوئے،خط کے بعد کیس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کچھ تو ہے جو نوازشر یف قطری شہزادہ کے خط کے محتاج ہوئے ہیںاس خط کے بعد کیس کا اخلاقی فیصلہ ہوچکا ہے‘ کل ’’دادا ‘‘کی دیگ بھی آسکتی ہے جس میں سونے اور ہیرے ہونے کی بات کی جائے ‘ہم جمہو جمہو ریت اور عدلیہ کا احترام کر تے ہیں مگر حکمران جمہوری نہیں ‘عمران خان چاچا ہوں یا بابا میں اس پر کچھ نہیں کہتا مگر انتہائی احترام کے ساتھ عمران خان نے اشاروں پر چلنے اور ناتجر بہ کاری کی وجہ سے نوازشر یف کو مضبوط کیا ہے ‘ خارجہ پالیسی کوئی اور نہیں حکومت ہی بناتی ہے مگر انکی نااہلی اور نالائقی کے وجہ سے ملک کی آج کوئی خارجہ پالیسی نہیں ‘حکومت نے ہمارے مطالبات کے باوجود خارجہ پالیسی پر ایوان میں بحث نہیں کروائی‘مر دم شماری نہ کروانا آئینی کے منافی ہے سندھ میں مر دم شماری سے پیپلزپارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑ یگا ہم تو مردم شماری کروانے کا مطالبہ کررہے ہیں ‘جھنگ کے ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کا ایک وزیر کالعدم تنظیم کے امیدوار کو سپورٹ کر تا ہے کالعدم تنظیمیں قوم اور ہمارے لیے کالعدم ہیں (ن) لیگ کی تو ان کو مکمل سپورٹ حاصل ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کے روز پیپلزپارٹی کے مر کزی راہنما حاجی عزیز الر حمن چن کی رہائش گاہ پر قمر الزمان کائرہ اور نثار کھوڑو سمیت دیگر کے ہمراہ پر یس کانفر نس سے خطاب کر رہے تھے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ آصف زداری کسی سے خوفزدہ ہونیوالے نہیں وہ جیلوں میں بھی جاچکے ہیں وہ صرف ڈاکٹرز کے مشورے پر بیرون ملک رہے ہیں اب جیسے ہی ڈاکٹرز انکو اجازت دیں گے وہ پاکستان واپس آجائیں گے یا پاکستا ن انکا بھی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ قطر ی شہزادے کے خط کے بعد اس بات میں کوئی شک نہیں کہ کچھ تو ہے جس کے لیے نوازشر یف کو قطر ی شہزادے کے خط کا محتاج ہونا پڑ اہے ذوالفقار علی بھٹو نے تمام اسلامی ممالک کی سر براہی کی مگر آج افسوس ہوتا ہے جب پاکستان کا وزیر اعظم قطر ے شہزادے سے خط لیکر کہتا ہے کہ مجھے بچائو اور میں خدا کو گواہ بناکر کہتاہوں کہ اگر پانامہ لیکس کا معاملہ ہمارے دور میںآتا ہے اور اس سے ہمارا وزیر اعظم متاثر ہوتا تو ہم قوم آگے سر نڈر کر دیتے ۔

ایک سوال کے جواب میں سید خورشید شاہ نے کہا کہ نوازشر یف آج قطر ے شہزادے کا خط لے آئے ہیں اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کل انکے بچے یہ کہہ دیں کہ ان کے دادا کے پاس ہیروں اور سوبے کی دیگ تھی جس کو فر وخت کر کے ہم نے کاروبار کیا ہے اس لیے میں کہتاہوں کہ (ن) لیگ کچھ بھی کر سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک سیاسی پارٹی کے سر براہ ہیں میں انکی عزت بھی کر تاہوں مگر انتہائی افسوس سے کہنا پڑ تا ہے کہ انکی نہ تجر بہ کاری کی وجہ سے نوازشر یف کے ہاتھ مضبوط ہوئے ہیں اور عمران خان نوازشر یف کو ہمیشہ فائدے پہنچتے ہیں جب خورشید شاہ سے سوال کیا گیا کہ عمران خان کی صرف نہ تجر بہ کاری ہے یا کچھ اشارے بھی انکے فیصلوں میں شامل ہوتے ہیں تواسکے جواب میں سید خورشید شاہ نے کہا کہ ہاں عمران خان نے اشاروں پر چلنے اور ناتجر بہ کاری کی وجہ سے نوازشر یف کو مضبوط کیا ہے سیاست دان وہ ہوتا ہے جو اشاروں کی بجائے ملکی اور قوم مفادات کو سامنے رکھتے ہیں خود سیاسی اور جمہو ری انداز میں فیصلہ کر یں ورنہ وہی نقصان ہوتا ہے جو عمران خان کا ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم عدلیہ اور جمہو ریت کا مکمل احترام کرتے ہیں مگر میں نہیں سمجھتا عدلیہ وزیر اعظم نوازشر یف کے کیس میںوہ جرات دکھائے گی جو ہمارے وزیر اعظم کے معاملے میں دکھائی گئی قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ اگر یہ بات مان لی جائے کہ آصف زداری جنرل راحیل شر یف کی وجہ سے پاکستان نہیں آئے تو کیا جنرل راحیل شر یف کو ان سے کوئی ذاتی عناد تھا اگر آصف زداری کی وجہ سے پاک افواج کو بطور ادارہ کوئی مسئلہ ہے تو اب نیا آرمی چیف آچکا ہے کہ اب ادارہ نہیں بولے گا ایسا کچھ نہیں آصف زداری جب چاہے پاکستان آسکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جس قطر ی شہزادے نے نوازشر یف کیلئے خط لکھا ہے یہ وہی قطری شہزادہ ہے جو سیف الر حمن کے ساتھ کاروبار کر تا ہے پاکستان میں کئی منصوبوں میں اسکی سر مایہ کار ی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشر یف اب قطر ی شہزادے کا خط لے آئے مگر اس حوالے سے تو کوئی بھی نہیں جانتا تھا اس کے بارے میں وہ ججزبھی نہیں جانتے جو کبھی شر یف برادارن کے لیگل ایڈ وئزر رہے ہیں ۔

قمر الزمان کائر ہ نے پنجاب حکومت کی ناقص کار کردگی پر مذاق میں بات کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ کے ایم پی اے کا مال روڈ پر ڈاکوئوں کے ہاتھوں لوٹ جانا ‘سمن آباد میں 5افراد کا قتل اور دیگر قتل اور ڈکیتی کے واقعات کوئی بات نہیں کچھ لوگ جان بوجھ کر پنجاب حکومت پر تنقید کر رہے ہیں ۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ پر ویز مشرف قصہ پارنیہ بن چکے ہیں وہ پہلے بھی پاکستان میں سیاست کر نے آئے مگر ناکام ہوئے اور اب وہ اگر ایم کیوایم کے سہارے سیاست کر نا چاہتے ہیں تو وہ کر یں بطور صدر بھی ایم کیوایم کیساتھ مل کر ہماری مخالفت کرتے رہے ہیں مگر ہم نے ہمیشہ انکا مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی انکا مقابلہ کر یں گے پاکستان میں آمروں کی سیاست میں کبھی دال نہیں گل سکتی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات