گوجرانوالہ ،ْ مسافر وین اور ڈمپر میں تصادم ،ْ تین افراد جاں بحق ،ْ نو زخمی

جمعہ 2 دسمبر 2016 14:09

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) گوجرانوالہ میں مسافر وین اور ڈمپر میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور نو زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

گوجرانولہ کے نواحی علاقے ماڑی پندرہ میں مسافر وین اور ڈمپر میں تصادم کے نتیجے میں دو طالبعلم عدیل ظفر اور ایاز حیدر جاں بحق اور دس افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق طالبعلموں کی لاشوں کو تحصیل ہسپتال نوشہرہ ورکاں ،ْ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ہسپتال میں زیرعلاج مزید ایک زخمی دم توڑ گیاجس کے بعد حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد تین ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :