شراب اوراسلحہ برآمدگی کیس میں پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر علی امین گنڈاپور کی عبوری ضمانت میں چھ روز کی توسیع

جمعہ 2 دسمبر 2016 14:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء)شراب اوراسلحہ برآمدگی کیس میں پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر علی امین گنڈاپور کی عبوری ضمانت میں چھ روز کی توسیع کردی گئی ۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وز یرعلی امین گنڈاپور سیشن جج اسلام آباد سہیل اکرام کی عدالت میں پیش ہوئے ،ْوکیل صفائی راجہ ارسلان ظہیر نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل سے برآمد ہونے والا اسلحہ سرکاری تھا جس کی تصدیق بھی ہوچکی ہے۔ عدالت سوال کیا کہ ایک وزیر کی تفتیش اے ایس آئی کیسے کررہا ہے۔ مقدمہ میں دفعہ چارسو چالیس کیسے لگائی گئی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ایس ایچ کو طلب کرتے ہوئے مقدمہ کی سماعت آٹھ دسمبر تک ملتوی کردی۔