وزیر اعلی پنجاب ہمارے پاس آتے ہیں تو میں ویلکم کروں گا ،ْ حشر نشراورباغی کہنے والی باتیں واپس لیتا ہوں ،ْ پرویز خٹک

اسلام آباد اپنے پارٹی چیئر مین سے ملنے اور حکومت کے لاک ڈائون کو ’’ان لاک‘‘ کرنے کیلئے جارہا تھا ،ْ انٹرویو

جمعہ 2 دسمبر 2016 14:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) وزیراعلی کے پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب ہمارے پاس آتے ہیں تو میں انہیں ویلکم کروں گا ،ْ حشر نشراورباغی کہنے والی باتیں واپس لیتا ہوں۔ ایک انٹرویو میں خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈائون کا اعلان میں نے تو نہیںکیا تھا ،ْمیںلاک ڈائون کیخلاف تھا بلکہ حکومت نے پورے ملک کو سیل کیا ہوا تھا،خان صاحب کو کہا تھا کہ آپ نے اعلان کیا تو حکومت خودلاک ڈائون کرے گی جبکہ پارٹی چیئرمین کی جانب سے لاک ڈاون کا اعلان تو 2 دن بعدکا تھااگرعدالتی فیصلہ نہ آتاتو 2 تاریخ کے بعد عمران خان نے خود نکلنا تھا۔

پرویزخٹک نے کہاکہ اسلام آباد اپنے پارٹی چیئر مین سے ملنے اور حکومت کے لاک ڈائون کو ’’ان لاک‘‘ کرنے کیلئے جارہا تھاپولیس کی جانب سے تشدد اور شیلنگ پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ اگر خیبر پختونخوا کی پولیس کو دیکھا جائے تو وہاں کی پولیس بالکل آزاد ہے اس میںکسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں ہے، مگر میں سڑکیں بند کرنے اور تشدد کیخلاف مقدمہ لڑوں گا ،ْکیبنٹ کے جو ارکان موجود تھے وہ عدالت جائیں گے ،ْ کیس کیلئے ہزاروں کارکن تیار ہیں، اب عدالت ہی عدالت بتائے گی کہ ہم پر شیلنگ ٹھیک تھی کہ نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرے کچھ بیانات کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی گئی ہے جبکہ میں حشر نشراورباغی کہنے والی باتیں واپس لیتا ہوں۔وفاقی حکومت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب ہمارے پاس آتے ہیں تو میں انہیں ویلکم کرونگا اور نہ وزیراعظم یا وزیرداخلہ کو اپنے صوبے میں آنے سے نہیں روکوں گا۔

متعلقہ عنوان :