انتہا پسند ہندو تنظیم شیو سینا نے سرتاج عزیز کو ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت سے روکنے کیلئے دھمکی دے دی

ہم کسی صورت پاکستانی وزیر خارجہ کو کانفرنس میں شرکت نہیں کرنے دیں گے ،ْ شیو سینا وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز پاکستانی وفد کے ہمراہ کل بھارت پہنچیں گے

جمعہ 2 دسمبر 2016 14:07

امرتسر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) بھارت کی انتہا پسند ہندو تنظیم شیو سینا نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت سے روکنے کے لیے دھمکی دے دی۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبارکے مطابق شیوسینا کے رہنمائوں نے مودی حکومت کو متنبہ کیا کہ سرتاج عزیز کو بھارت انے کی اجازت نہ دے ، ہم کسی صورت پاکستانی وزیر خارجہ کو کانفرنس میں شرکت نہیں کرنے دیں گے۔انتہا پسند تنظیم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی مشیر خارجہ کو کانفرنس میں شرکت کیلئے بھارت آنے سے روکا جائے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز پاکستانی وفد کے ہمراہ کل اتوار کو بھارت پہنچیں گے جہاں وہ امرتسر میں ہونے والی دو روزہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کرینگے

متعلقہ عنوان :