کوہلو میں لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک کمپائونڈ سے بھاری تعداد میں گولہ اور بم برآمد

جمعہ 2 دسمبر 2016 14:07

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک کمپائونڈ سے بھاری تعداد میں گولہ اور بم برآمد کرلئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کوہلو آغا نبیل احمد نے میڈیا کے نمائندوںکو بتایا کہ کوہلو کے علاقے ماوند میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر لیویز فورس نے کارروائی کی ہے ،ْلیویز فورس کی کارروائی میں ایک کمپاو?نڈ سے 9 راکٹ لانچر، ایک مارٹرگولہ،10دستی بم ، 85اینٹی ایئرکرافٹ گولیاں اور ایک ہزار760مختلف رائونڈز برآمد کرلئے گئے تاہم اس کارروئی میں دہشت گرد موقع سے فرار ہوگئے ،ْکامیاب کارروائی کرنے پر ڈی سی نے کارروائی میں حصہ لینے والے اہلکاروں کو شاباشی دی گئی ،ْاس موقع پر پکڑا گیا اسلحہ ڈسپلے کردیا گیا ۔