مہاجر قوم کو دھوکا دینے والے عوامی ردعمل سے خوف زدہ ہیں، عمران فاروق کی بیوہ،بچوں کاہرطرح خیال رکھاجاتاہے، ایم کیوایم لندن رابطہ کمیٹی

جمعہ 2 دسمبر 2016 13:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) ایم کیوایم لندن رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ مہاجر قوم کو دھوکا دینے والے عوامی ردعمل سے خوف زدہ ہیں۔ ایم کیو ایم لندن کی جانب سے عمران فاروق کی بیوہ،بچوں کاہرطرح خیال رکھاجاتاہے۔فاروق ستار اور عامرخان کی "بہتان تراشیوں" پر ایم کیو ایم لندن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مہاجرقوم کو دھوکہ دینے والے عوامی ردعمل سے خوف زدہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار،عامرخان اورانکیحواری اسٹیبلشمنٹ کیہاتھوں میں کھیل رہیہیں، جبکہ اراکین رابطہ کمیٹی لندن کی پاکستان میں عدم موجودگی پراعتراض کیوں کیاجارہاہی ان کا مزید کہنا تھا کہ 1992 میں بھی فاروق ستار گھبرا کر سہل پسند راستہ اختیارکرناچاہتے تھے توعوام اورشہدا کے لواحقین نے عامرخان کومعاف کیا لیکن انہیں عزت راس نہ آئی۔

(جاری ہے)

ترجمان ایم کیوایم لندن نے مقتول رہنما عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ عمران کی علالت پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ شمائلہ عمران کوگھرمیں دروازہ لگنے سے جبڑے پر چوٹ آئی ،اوراس سے ایم کیوایم کے ذمہ داران کوآگاہ ہیں ۔شمائلہ عمران کو اسپیشلسٹ نیمائنرسرجری تجویزکی جس سیارکان رابطہ کمیٹی لندن آگاہ تھے،اوررابطہ کمیٹی لندن کیذمہ داران نیشمائلہ عمران کوتعاون کی پیشکش کی،جس پر شمائلہ عمران نیایم کیوایم کیذمہ داران کوآگاہ کرکیبچوں کوسوشل کیئرمیں رکھا ہے اورایم کیو ایم لندن کیجانب سیعمران فاروق کی بیوہ،بچوں کاہرطرح خیال رکھاجاتاہے۔