کراچی،گرفتار کالعدم تنظیم کے کارندوں کادوران تفتیش شہر میں اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر جرائم کرنے کاانکشاف

جمعہ 2 دسمبر 2016 13:21

کراچی،گرفتار کالعدم تنظیم کے کارندوں کادوران تفتیش شہر میں اسٹریٹ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) حساس اداروں اورپولیس کے ہاتھوں گرفتار کالعدم تنظیم کے کارندوں نے شہر میں اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر جرائم کرنے کاانکشاف کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر سے حساس اداروں اور پولیس کے ہاتھوں گرفتار دہشت گردوں نے دوران تفتیش اہم انکشاف کیئے ہیں۔

(جاری ہے)

حساس اداروں اور پولیس کی کارروائی میں گرفتار ہونے والے ملزمان ،عبدالرحمن ،کمال عرف ماموں اور ابولبشر عرف گنیہ کی انٹروگیشن رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد ذاتی اخراجات پورے کرنے کے لیے ڈکیتیاں کرتے ہیں۔

تفتیشی رپورٹ کے مطابق گرفتارملزمان نے افغانستان سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی۔ملزمان کو عمر نامی شخص نے تربیت کے لیے بھیجا۔ملزمان کوافغانستان میں چھوٹے بڑے ہتھیار چلانے اوربم بنانے کی تربیت دی گئی۔انٹروگیشن رپورٹ کے مطابق کراچی میں القاعدہ برصغیر کے برمی اور بنگالی گروپ سرگرم ہیں ، برمی گروپ تھانوں اور پولیس اہلکاروں پر حملوں میں ملوث ہے۔

متعلقہ عنوان :