وزیراعظم نواز شریف نے جنرل قمر جاوید باجوہ کا تقرر میرٹ نہیں بلکہ وفاداری کی بنیاد پر کیا۔شیخ رشید احمد کا الزام
میاں محمد ندیم جمعہ 2 دسمبر 2016 13:01
ا سلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 دسمبر۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے فوج کے نئے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا تقرر میرٹ نہیں بلکہ وفاداری کی بنیاد پر کیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں ایک خصوصی انٹرویو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے گذشتہ 3 سالوں میں جتنی بھی تقرریاں کی ہیں وہ میرٹ کے بجائے وفاداری کو سامنے رکھتے ہوئے کی گئیں۔
انھوں نے کہا اگرچہ قمر جاوید باجوہ ایک اچھے آدمی ہیں اور میں ان کی حمایت کرتا ہوں، لیکن جو بات میں نے کی ہے میں اسے واپس نہیں لے رہا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کسی بھی شخص کا تقرر کرنے سے پہلے انٹرویو میں اپنی شرائط کو سامنے رکھتے ہیں، لہذا اس وفاداری کے نتائج ملک اور خود ان کی ذات پر کیا ہوسکتے ہیں یہ ایک سوالیہ نشان ہے۔(جاری ہے)
ہندوستان کے ساتھ حالیہ کشیدگی پر بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ نواز شریف نے خود تعلقات کو خراب کروایا اور آج جب جنرل راحیل شریف چلے گئے تو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر حالات اچانک سے بہتر ہوگئے اور ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کی دعوت سے تو لگتا ہے اب معاملہ مذاکرات کی جانب جائے گا۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا اس وقت تک دونوں ملکوں کے درمیان گشیدگی کم نہیں ہوسکتی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.