ڈونلڈ ٹرمپ نے جنرل جیمز ماٹس کو وزیرِ دفاع نامزدکردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 2 دسمبر 2016 12:52

ڈونلڈ ٹرمپ نے جنرل جیمز ماٹس کو وزیرِ دفاع نامزدکردیا

کولمبس(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 دسمبر۔2016ء) امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنرل جیمز ماٹس کو وزیرِ دفاع نامزد کیا ہے۔ریاست اوہائیو میں اپنے حامیوں سے خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے جنرل ماٹس کی نامزدگی کا اعلان کیا۔انھوں نے کہا کہ وہ ہمارا بہترین انتخاب ہیں۔جنرل ماٹس ”میڈ ڈاگ“ کے نام سے معروف ہیں اور مشرقِ وسطیٰ خاص طور پر ایران میں صد اوباما کی پالیسیوں کے ناقدین میں شامل ہیں۔

وہ ایران کو مشرقِ وسطیٰ کے امن و استحکام کے لیے بڑا خطرہ قرار دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ جنرل میٹس جنگ عظم دوم کے کمانڈر جنرل جارج پیٹن کی طرح ہیں۔نامزد وزیرِ دفاع جنرل ماٹس کی عمر 66 برس ہے اور وہ ریٹائرڈ میرین کمانڈر ہیں۔ انھوں نے 1991 میں خلیج کی جنگ اور 2001 میں جنوبی افغانستان میں ٹاسک فورس کی کمانڈ کی۔انھوں نے 2003 میں عراق میں ہونے والے حملے میں بھی حصہ لیا اور خصوصاً اسی سال کے آخر میں ہونے والی جنگِ فلوجہ میں بھی حصہ لیا۔ 2013 میں وہ اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے۔ امریکی قانون کے مطابق وزیرِ دفاع کا عہدے کے لیے کسی بھی ریٹائرڈ فوجی افسر کے لیے یہ لازم ہوتا ہے کہ وہ اس نے کم ازکم سات سال ریٹائرمنٹ میں گزارے ہوں۔

متعلقہ عنوان :