تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعہ 2 دسمبر 2016 12:51

لاہورع (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق جنوبی پنجاب میں گیس اور بجلی لوڈشیڈنگ سے 70 فیصد انڈسٹری بند ہو گئی ہے پنجاب میں اپٹما کے 320 یونٹ ہیں لیکن بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ سے 70 فیصد یونٹ بند ہونے پر 65 فیصد ایکسپورٹ متاثر ہوئی ہے جس سے گزشتہ چند سالوں میں اب تک 60 لاکھ مزدور بیروزگار ہو چکے ہیں لیکن اس کے باوجود حکومت ٹیکسٹائل پیکچ پر عملدرآمد کو تیار نہیں۔

(جاری ہے)

ملکی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لے بھارت کی تمام مصنوعات کا بائیکاٹ کرے۔ حکومت کی ناقص پالیسیوں اور توانائی بحران سے ملک انڈسٹری کو شدید نقصان پہنچا ہے جس سے ملک معیشت بُری طرح متاثر ہوئی ہے۔