Live Updates

پی پی کا پنجاب میں دوبارہ متحرک ہونا خوش آئند ، بلاول عمران خان کی گالم گلوچ والی سیاست کی بجائے سنجیدہ سیاست کریں‘ رانا ثناء اللہ

پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لئے بڑی قربانیاں دیں ، بلاول بھٹو زرداری کی غلط رہنمائی کی جا رہی ہے ، صوبے میں امن و امان کی صورتحال ٹھیک ہے ،انعام اللہ نیازی کیس کے ملزمان کو سی سی ٹی وی سے شناخت کر کے پکڑا جائیگا‘ میڈیا سے گفتگو

جمعہ 2 دسمبر 2016 12:51

پی پی کا پنجاب میں دوبارہ متحرک ہونا خوش آئند ، بلاول عمران خان کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ خاں نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کا پنجاب میں دوبارہ متحرک ہونا خوش آئند ہے تاہم بلاول بھٹو زرداری کی غلط رہنمائی کی جا رہی ہے ، بلاول بھٹو زرداری عمران خان کی گالم گلوچ والی سیاست کی بجائے سنجیدہ سیاست کریں، کسی ایک واقعے کی بنا پر امن و امان کی صورتحال کو خراب نہیں کہا جاسکتا، انعام اللہ نیازی کیس کے ملزمان کو سی سی ٹی وی سے شناخت کر کے پکڑا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ راناثنااللہ نے کہا کہ جھنگ میں ضمنی انتخابات کی انتخابی مہم کے لئے وقت کم ملا ، جھنگ میں آزاد امیدوار کی جیتنے کی وجہ ہمارے امیدوار کو نااہل قراردینا ہے لیکن جھنگ الیکشن میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی اورشفاف الیکشن ہوا، جھنگ میں حق نوازجھنگوی کی عوام میں بہت پذیرائی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی وفاقی جماعت ہے اورجمہوریت کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں، پیپلزپارٹی کا پنجاب میں دوبارہ متحرک ہونا خوش آئند ہے جبکہ بلاول بھٹو زرداری کی غلط رہنمائی کی جا رہی ہے اوربلاول بھٹو کو کسی نے کہا ہے کہ عمران خان کی طرح بدزبان ہوجا وہ اب تحریک انصاف کی گالم گلوچ کی طرزپرسیاست کررہے ہیں۔لیکن انہیں گالم گلوچ والی سیاست کی بجائے سنجیدہ سیاست کریں۔

انہوں نے کہا کہ کسی ایک واقعے کی بنا پر امن و امان کی صورتحال کو خراب نہیں کہا جاسکتا، صوبے میں امن و امان کی صورتحال ٹھیک ہے اور انعام اللہ نیازی کیس کے ملزمان کو سی سی ٹی وی سے شناخت کر کے پکڑا جائے گا۔ اداکارہ قسمت بیگ کے قتل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ قسمت بیگ کا قتل ٹارگٹ کلنگ ہے، کیس میں 4 ملزمان گرفتارہوچکے ہیں اور دیگر کو بھی جلد گرفتار کر لیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات