رووف کلاسرا نے پیپلز پارٹی رہنما بابر اعوان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 2 دسمبر 2016 12:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 دسمبر 2016ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے معروف صحافی رؤوف کلاسرا نے پیپلز پارٹی رہنما بابر اعوان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ رؤوف کلاسرا نے بابر اعوان سے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بھی ملک پر پانچ سال حکومت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کیا کبھی آپ کی حکومت نے قوم کے سامنے سچ رکھا ؟ رؤوف کلاسرا نے سوال کیا کہ جو منی لانڈرنگ کے الزامات نواز شریف پر ہیں اسی طرح کے الزامات آصف زرداری پر بھی لگے تھے جس میں ایک سوئس بنک اور ساٹھ ملین ڈالر کا معاملہ بھی تھا؟ کیا آج تک پیپلز پارٹی نے ان تمام تر معاملات میں سب کے سامنے سچ رکھا ؟ جب آپ نے ہی سچ نہیں بولا تو آپ یہ کیسے اُمید کر سکتے ہیں کہ نواز شریف بھی سچ بولیں۔

جس پر بابر اعوان نے بات گھُما کر نیشنل سکیورٹی کے اجلاس پر ڈال دی۔ جس پر بابر اعوان نے کہا کہ آپ پہلے نواز شریف اور شہباز شریف سے یہ پوچھیں کہ وہ پیٹ پھاڑنے والا اوزار کہاں گیا؟ شہباز شریف کا وہ رسہ کہاں گیا جو انہوں نے گلے میں ڈالنا تھا؟ بابر اعوان نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :