ڈیرہ بگٹی میں لیویز کی کارروائی ، اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد

کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ، لیویز حکام

جمعہ 2 دسمبر 2016 12:34

ڈیرہ بگٹی میں لیویز کی کارروائی ، اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد
ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) کوہلو میں لیویز نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعدا د میں اسلحہ برآمد کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیرہ بگٹی کو بڑی تحریب کاری اور تباہی سے بچا لیا ، لیویز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی جس دوران اینٹی ایئر کرافٹ گن کی 85گولیاں ، 1760را?نڈز ، 9راکٹ لانچر ، مارٹر گولہ ، 10ہینڈ گرنیڈ اور سیٹلائٹ فون بھی برآمد ہوئے ہیں تاہم اس دوران کوئی گرفتار عمل میں آنے کے بارے میں تاحال کچھ نہیں بتایا گیا ۔۔

متعلقہ عنوان :