لاہور،ہائیکورٹ میں پیشی پر آنے والا ملزم پولیس کو چکمہ دیکر فرار

پولیس اہلکار ملزم کا منہ ہی دیکھتے رہے دوبارہ گرفتار کرنے کیلئے پیچھا تک نہ کیا

جمعہ 2 دسمبر 2016 12:34

لاہور،ہائیکورٹ میں پیشی پر آنے والا ملزم پولیس کو چکمہ دیکر فرار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کیلئے لایا گیا ڈکیتی کا ملزم پولیس کی حراست سے فرار ہو گیا تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں ڈکیتی کے ملزم کو پیشی کے لیے لایا گیا جہاں اس نے اپنی ضمانت کے حوالے سے درخواست دائر کر رکھی تھی تاہم درخواست ضمانت خارج ہونے کے بعد اس نے دوسرا راستہ اپنا لیا اور پولیس اہلکاروں کو چکمہ دیکر فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیسے ہی ملزم کی درخواست ضمانت خارج ہوئی تو پولیس اہلکاروں نے اسے جیل منتقل کر نے کیلئے کمرہ عدالت سے باہر نکالا تو وہ موقع پا کر احاطہ عدالت سے فرار ہو گیا ، اس دوران پولیس اہلکار اس کا منہ ہی دیکھتے رہے اور اسے دوبارہ گرفتار کرنے کیلئے پیچھا تک نہیں کیا گیا۔ملزم باآسانی پولیس کے نرغے سے فرا ر ہو گیا۔۔

متعلقہ عنوان :