فنانس ڈویژن نے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 93کروڑ 79لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردئے

جمعہ 2 دسمبر 2016 12:06

فنانس ڈویژن نے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 93کروڑ 79لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء)وزارت منصوبہ بندی و ترقیات کے رواں مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت فنانس ڈویژن نے منصوبوں کے لئے ممجموعی طورپر 93کروڑ 79لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت نے رواں مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت فنانس ڈویژن کے لئے 9ارب 43کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں ۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق پنجاب میںایلیمنٹری سکول ٹیچرز کے لئے 5کروڑ 93لاکھ، چائلڈرن ہسپتال پشاور کے لئے 16کروڑ، گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے لئے 20کروڑ، سی ڈی این ایس پراجیکٹ کے لئے 10کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔