عوام کی خدمت حکومت کاایجنڈا ہے، میاں آصف سعید

جمعہ 2 دسمبر 2016 11:51

رحیم یار خان۔02 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء)محمد نوازشریف نے ہمیشہ ایک بہترین سیاستدان کی حیثیت سے پاکستان کاوقاربلندکیااقتصادی راہداری کامنصوبہ نوازحکومت کاکارنامہ ہے یہ منصوبہ ملکی ترقی کاباعث بنے گاوزیر اعظم محمد نوازشریف اوروزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی قیادت میں ملک ترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن ہے عوام کی خدمت نواز حکومت کاایجنڈا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ ن رحیم یارخان کے رہنماء میاں آصف سعید ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ محمدنوازشریف کی قیادت میں ملکی ترقی کاسفرجاری وساری ہی2018ء میں بھی مسلم لیگ ن کی حکومت ہی بنے گی ن لیگ کی جڑیں عوام میں موجودہیںترقی کاپہیہ تیزی کیساتھ گردش میں آچکا ہے آنیوالے دنوں میں پاکستان میں خوشحالی ہی خوشحالی ہوگی اپوزیشن جماعتوں کے تمام ہربے ناکام ہونگے مسلم لیگ ن پانامہ لیکس میں بھی سرخروہوگی مسلم لیگ ن کی کارکردگی کامیاب ہے چارسالہ دوراقتدارمیں ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہے مسلم لیگ ن کے قائد عوام کوصحت اورتعلیم جیسی بنیادی سہولیات ان کی دہلیزپرپہنچانے کیلئے کوشش کررہے ہیں۔