شراب برآمدگی کیس ، امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 2 دسمبر 2016 11:34

شراب برآمدگی کیس ،  امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 دسمبر 2016ء): شرب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کی ربوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امین گنڈا پور اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج سہیل اکرام کے سامنے پیش ہوئے۔ سماعت میں وکیل صفائی نے موقف دیا کہ امین گنڈا پور سے برآمد ہونے والا اسلحہ سرکاری تھا۔ اسلحے کے سرکاری ہونے کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ایس ایچ او کو طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔