قسمت بیگ کے قتل کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے ۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 2 دسمبر 2016 11:24

قسمت بیگ کے قتل کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے ۔ صوبائی وزیر قانون رانا ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 دسمبر 2016ء) : صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ قسمت بیگ کے قتل کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قسمت بیگ کا قتل ڈکیتی کی واردات نہیں بلکہ ٹارگٹ کلنگ ہے۔ پروموٹر مزل کی ہدایت پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے قسمت بیگ کو قتل کیا گیا، قسمت بیگ کو مزمل نامی شخص سمیت 3 سے 4 افراد نے انا کی وجہ سے قتل کیا۔

4 افراد گرفتار ہو چکے ہیں، دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ جھنگ میں آزاد اُمیدوار کے جیتنے کی وجہ ہمارے اُمیدوار کو نا اہل قرار دینا ہے۔ جھنگ میں ضمنی انتخاب کی انتخابی مہم کے لیے ہمیں کم وقت ملا ۔ انہوں نے کہا کہ جھنگ الیکشن میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی ، الیکشن صاف و شفاف ہوا ہے۔ جھنگ میں حق نواز جھنگوی کی عوام میں بہت پذیرائی ہے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ایک وفاقی جماعت ہے اور اس جماعت نے جمہوریت کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پنجاب کا دوبارہ متحرک ہونا خوش آئند ہے۔ لیکن بلاول بھٹو زرداری کی غلط رہنمائی کی جا رہی ہے۔