گوجرانوالہ اورایبٹ آباد میں ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق،10زخمی

جمعہ 2 دسمبر 2016 11:31

گوجرانوالہ/ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) گوجرانوالہ اورایبٹ آباد میں ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق جبکہ10زخمی ہوگئے ۔ ایبٹ آباد میں گاڑی کے کھائی میں گرنے سے 3 افرادجاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب نواحی گائوں نوشہرہ ورکاں سے مسافر ویگن گوجرانوالہ کی طرف آرہی تھی۔ تتلے عالی کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے مسافر ویگن الٹ گئی اور مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ مسافر ویگن میں سوار دو طالبعلم موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ دس افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے مسافر ویگن سے باہر نکالا اور طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کیا۔

متعلقہ عنوان :