آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے اورکزئی ایجنسی کے 169 بے گھر افراد میں مکانات کی دوبارہ تقسیم کے لئے 5کروڑ 63لاکھ روپے معاوضہ جات تقسیم

جمعہ 2 دسمبر 2016 11:17

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے اورکزئی ایجنسی کے 169 بے گھر افراد میں مکانات کی دوبارہ تقسیم کے لئے 5کروڑ 63لاکھ روپے معاوضہ جات تقسیم کیاگیا ، فاٹا آر آر یو حکام کے مطابق آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے اوراکزئی ایجنسی کے 169بے گھر افراد میں وفاقی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ 5کروڑ 63 لاکھ روپے معاوضہ کی دوبارہ تعمیر کے لئے کیا گیا ہے ان میں 122 مکانات مکمل طور پر تباہ ہونے والے مالکان کو چار لاکھ روپے فی کس جبکہ 47مکانات کوجزوی قرار دیا گیا جن میں ایک لاکھ 60ہزار روپے تقسیم کیاگیا حکام کے مطابق اورکزئی ایجنسی میں گھروں کا سروے جاری ہے سروے ٹیمیں گھر گھر جاکر مکانات کے نقصان کا اندازہ لگایاجارہاہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق گھروں کے معاوضہ جات وصول کرنے والے بے گھر افراد کے لئے مکانات کی دوبارہ تعمیر کا آغاز کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :