بلدیاتی نمائندے اپنے علاقوں سے تجاوزات کا خاتمہ کریں،وزیر اعلیٰ سندھ

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:31

بلدیاتی نمائندے اپنے علاقوں سے تجاوزات کا خاتمہ کریں،وزیر اعلیٰ سندھ
کراچی ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بلدیاتی نمائندوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے علاقوں سے تجاوزات کا خاتمہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات سے ناصرف یہ کہ ہمارے شہر اور دیہات متاثر ہو رہے ہیں بلکہ ٹریفک کے بھی سنگین مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے یہ بات چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے چیف سیکریٹری سندھ کو ہدایت کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت جاری کریں کہ وہ سڑکوں، گلیوں، نالوں اور بس اسٹاپوں سے تجاوزات ہٹانے میں بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ تعاون کریں اور اینٹی انکروچمینٹ فورس کی مدد سے لینڈ گریبرز اور تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف آپریشن شروع کیا ہوا ہے اور یہ شہروں اور دیہاتوں کو تجاوزات سے پاک کرنے تک لازمی جاری رہنا چاہیے۔