نیشنل سیونگز ملتان شہرکے 6سنٹرز کمپیوٹرائزڈکردیئے گئے

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:29

ملتان۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) نیشنل سیونگز ملتان شہر کے چھ سنٹرموجودہ مالی سال میں کمپیوٹرائزڈ کردیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پبلسٹی آفیسر نیشنل سیونگز ملتان اصغرشاہ بخاری نے بتایاکہ ان سنٹرز کے کمپیوٹرائزڈہونے سے اکائونٹ ہولڈرز کوبہت سہولیات ملی ہیں اوراب پرانالیجر اوررجسٹرسسٹم آہستہ آہستہ ختم کیاجارہاہے۔انہوںنے بتایاکہ شہرکے بقایا5سنٹرزآئندہ مالی سال میں فنڈزکی فراہمی کے بعد کمپیوٹرائزڈکردیئے جائیں گے۔ان سنٹرزکوکمپیوٹرائزڈکرنے کے لئے تمام پلاننگ اوردرکارطریقہ کار کی منظوری دی جاچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :