میپکونے اسسٹنٹ سب اسٹیشن اٹنڈنٹ کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا عمل مکمل کرلیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:28

ملتان۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) اتھارٹی نے اسسٹنٹ سب اسٹیشن اٹنڈنٹ ( اے ایس ایس اے ) کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا عمل مکمل کرلیاہے ۔

(جاری ہے)

ایک سال کے کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے 191اے ایس ایس اے کی خدمات خالی آسامیوں پر سپریٹنڈنگ انجینئرز (جی ایس او ) کے سپرد کی گئی ہیں ۔ 140ملازمین کی خدمات سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو جی ایس او سرکل ملتان اور 51ملازمین کی خدمات سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو جی ایس او سرکل ساہیوال کے حوالے کی گئی ہیں ۔