عوامی مقامات پر شیشہ،حقہ کے استعمال پر دفعہ 144 کے تحت فوری پابندی عائد

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:28

عوامی مقامات پر شیشہ،حقہ کے استعمال پر دفعہ 144 کے تحت فوری پابندی عائد

فیصل آباد۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ہوٹلز ‘ ریسٹورنٹس ‘ پارکس ‘ کیفے اور کلبز سمیت دیگر عوامی مقامات پر شیشہ / حقہ کے استعمال پر ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت فوری پابندی عائد کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے ۔ ڈی سی او سلمان غنی نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضلع بھر میں شیشہ /حقہ کے استعمال پر عائد پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :