ڈویژنل کمشنر اور آر پی اوکا ضلع جھنگ میں حلقہ پی پی 78 کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:26

فیصل آباد۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء)ڈویژنل کمشنر مومن آغا اور آر پی او بلال صدیق کمیانہ نے ضلع جھنگ میں حلقہ پی پی 78 کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔ڈی سی او غازی امان اللہ،ڈی پی او ہمایوں مسعود سندھو،اسسٹنٹ کمشنر جنرل مہر شفقت اللہ مشتاق بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈویژنل کمشنر اور آر پی او مختلف علاقوں میں واقع پولنگ اسٹیشنز پر گئے اور انتظامی و حفاظتی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے سیکیورٹی سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ پولنگ اسٹیشنز پر نظم و ضبط برقرار رکھنے کیلئے چوکس انداز میں ڈیوٹی انجام دیں اورمشکوک افراد پر گہری نظر رکھی جائے۔انہوں نے بعض حساس پولنگ اسٹیشنز پر بھی سیکیورٹی کے انتظامات کو چیک کیا اور پولنگ اسٹیشن کے ارد گرد کا معائنہ کرتے ہوئے موبائل پولیس دستوں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

کمشنر اور آر پی او نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات اور قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کی تاکید کی۔قبل ازیں ڈی سی او غازی امان اللہ نے ڈویژنل کمشنر مومن آغا اور آر پی او بلال صدیق کمیانہ کو ڈی سی او آفس میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے انتظامی امور کے بارے میں بریفنگ دی۔