دنیا کی معمرترین خاتون کی 117ویں سالگرہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 1 دسمبر 2016 22:21

دنیا کی معمرترین خاتون کی 117ویں سالگرہ

روم(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ یکم دسمبر۔2016ء) ایما مورانو اس وقت دنیا کی سب سے زیادہ معمرترین خاتون ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کی 117 بہاریں دیکھ لیں ہیں جب کہ انہوں نے اپنی 117 ویں سالگرہ کا کیک بھی خود ہنستے ہنساتے کاٹا۔اٹلی میں وربینیا کے ایک کمرے میں رہنے والی ایما مورانو نے اپنی 117 ویں سالگرہ کا کیک خود کاٹا، 117 سالہ ایما مورانو نے کیک اپنے رشتے داروں اوراپنے معالج کے ساتھ کاٹا۔

(جاری ہے)

ایما مورانوکو اپنی 117 ویں سالگرہ پراٹلی کے صدرنے ایک پروگرام کے دوران ان کے لیے نیک تمناوں کا اظہارکیا، انہوں نے ایما مورانو کو سکون اور اچھی صحت کی دعا بھی دی۔ایما مورانونے اپنی سالگرہ پرتحفے تحائف بھی وصول کیے جب کہ کیک کاٹنے سے قبل اپنے پسندیدہ کوکیز بھی دودھ کے ساتھ کھائے۔ایما مورانونے اپنے سالگرہ پرکہا کہ میں 117 سال کی ہونے پربہت خوشی محسوس کر رہی ہوں جب کہ اپنے معالج کی جانب سے انہیں دی جانے والی ہمت اور حوصلے کا بھی تزکرہ خوب کیا۔

متعلقہ عنوان :