بلوچستان بھرمیں پیپلز پارٹی کی تنظیمیں بنائی جائیں گی، 2018کے انتخابات میں پیپلز پارٹی بلوچستان میں فتح یاب ہوگی-بلاول بھٹو زرداری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 1 دسمبر 2016 22:21

بلوچستان بھرمیں پیپلز پارٹی کی تنظیمیں بنائی جائیں گی، 2018کے انتخابات ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ یکم دسمبر۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان بھرمیں پیپلز پارٹی کی تنظیمیں بنائی جائیں گی، 2018کے انتخابات میں پیپلز پارٹی بلوچستان میں فتح یاب ہوگی، آئندہ بلوچستان کا وزیر اعلیٰ بلوچ اورپیپلز پارٹی سے ہوگا۔

(جاری ہے)

لاہور میں بلوچستان ورکرزکنونشن سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پنجاب سے سی پیک کی حمایت میں تو بیانات بہت آ رہے ہیں، سی پیک میں صوبوں کے حقوق اورنیشنل ایکشن پلان پرکوئی بات نہیں کرتا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے کچھ سیاستدان چوردرواز ے سے نوازشریف سے ڈیل کررہے ہیں،کئی اہم فیصلے بلوچ عوام سے چھپائے جا رہے ہیں، پیپلز پارٹی بلوچستان کے عوام کا جمہوریت پر اعتماد بحال کرے گی، مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت بلوچ عوام کے بجائے تخت رائیونڈسے وفادارہے۔لاہورمیں پیپلزپارٹی بلوچستان کنونشن سے پہلے،پارٹی رہنماﺅں نے بلاول بھٹوزرداری کوروایتی بلوچی پگڑی پہنائی۔ اس موقع پر بلوچ لوک فنکاروں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اورپارٹی کارکنوں نے روایتی رقص بھی پیش کیا۔