کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:26

کوئٹہ۔یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) کوئٹہ کے علاقے گولی مار چوک پرنامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق الیاس شاہ پولیس تھانہ بروری روڈ میں دفتری اہلکارتھا۔پولیس نے موقع پرپہنچ کرلاش کو ہسپتال منتقل کردیاجبکہ ملزمان کی تلا ش شروع کردی گئی ہے ۔