بھارت نے آزادی سے لیکر آج تک ہماری خود مختاری کو تسلیم نہیں کیا جس پر ان کے اور ہمارے درمیان کئی جنگیں ہو چکی ہیں‘کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے جس کی سیاسی و اخلاقی حمایت جاری رہے گی‘ انڈیا نے جنگ مسلط کی تو یہ جنگ پاکستان کی بجائے ہندوستان میں لڑی جائے گی ‘ بھارت پاک چائنہ اقتصادی راہداری سے بوکھلا کر بلوچستان میں مداخلت کرر ہا ہے،جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل و ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدا لغفور کی میڈیا سے بات چیت

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:26

․جعفرآباد۔یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل و ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدا لغفور حیدری نے کہا ہے کہ بھارت نے آزادی سے لیکر آج تک ہماری خود مختاری کو تسلیم نہیں کیا جس پر ان کے اور ہمارے درمیان کئی جنگیں ہو چکی ہیں‘کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے جس کی سیاسی و اخلاقی حمایت جاری رہے گی‘ اگر انڈیا نے جنگ مسلط کی تو یہ جنگ پاکستان کی بجائے ہندوستان میں لڑی جائے گی‘ بھارت پاک چائنہ اقتصادی راہداری سے بوکھلا کر بلوچستان میں مداخلت کرر ہا ہے‘ جنرل راحیل شریف نے جمہوریت اور جمہوری اداروں کو تقویت بخشی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میر غلام رسول لہڑی کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر ہمارا اٹوٹ انگ ہے اس سے ہم کسی طور دستبردار نہیں ہو سکتے‘ بھارت نے غیر اخلاقی اور غیر سیاسی طریقے سے کشمیر کے ایک حصے کو اپنا مفتوحہ علاقہ سمجھ لیا ہے جو سرا سر اقوام متحدہ کے قرار داوں کی کی خلاف ورزی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ اقوام متحدہ بھی جانب داری کا کردار ادا کر رہی ہے اور اسی لئے یہ مسئلہ حل نہیں ہو رہا بلکہ آگے بڑھ رہا ہے بھارت سمجھتا ہے کہ چونکہ میں بڑا ملک ہوں اور میرے ساتھ افرادی قوت ہے تو پاکستان کو ڈرا دھمکا کر کشمیر کی خود مختیاری کی تحریک سے پاکستان کو دستبردار کرا سکوں جو اس کی خام خیالی ہے کشمیری عوام اپنے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور وہ حق بجانب ہیں جب تک ان کی حق آزادی کی جنگ چلتی رہے گی پاکستان اور پاکستان کے اندر تمام سیاسی جماعتیں ان کی سیاسی و اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے اگر انڈیا یہ سمجھتا ہے کہ وہ ڈرا دھمکا کر پاکستان کو طاقت کے بل بوتے پر خاموش کرا دے گا مگر میں جے یو آئی کے پلیٹ فارم سے مودی کو یہ پیغام دیان چاہتا ہوں کہ مودی تم بھارت کے موجودہ حالات کا فائدہ لے کر برسر اقتدار آئے ہیں اور ہندو ازم کی بنیاد پر اقتدار حاصل کیا ہے لیکن یہ کبھی نہیں بھولنا کہ پاکستان کوئی تر نوالہ ہے اور انڈیا اسے ہضم کر لے گا پاکستان ایٹمی طاقت کا حامل ملک ہے پاکستان کی آرمی ایٹمی صلاحیت اور جذبہ شہادت سے سرشار ہے جبکہ پاکستان کی قوم ایک بہادر قوم ہے اور وہ پاکستان کے ایک ایک انچ کا دفاع کرنا جانتے ہیں ایسا یہ ہو کہ تماری داستاں بھی نہ ہو داستانوں میں ۔

انہوںنے مزید کہا کہ پاک چائنہ اقتصادی کوریڈور میں پاکستان تنہا نہیں ہے پاکستان کے ساتھ بہت سے ممالک کھڑے ہیں روس اور ایران نے درخواست دی ہے کہ وہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری کا حصہ بننا چاہتے ہیں یہ بھارت کی بدقسمتی ہے کہ وہ عالمی دنیا میں تنہا ہو چکا ہے اور مسلسل تنہائی کی جانب بڑھ رہا ہے مولانا عبدالغفور حیدری کا مزید کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف نے پرامن طریقے سے نئے جنریل کو اپنی چھڑی سونپ کر تاریخ میں سنہرے باب کا اضافہ کر دیا ہے جنرل راحیل شریف نے اپنے کردار سے ثابت کیا کہ وہ ایک بہت اچھے سپہ سالار ہیں جنہوں نے اپنے کردار سے جمہوریت اور سیاست کو تقویت بخشی ہے جسے رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کی مقبولیت اور پاک چائنہ اقتصادی کوریڈور سے بوکھلا کر بلوچستان میں مداخلت کرر ہا ہے جس کے واضح ثبوت موجود ہیں کیونکہ وہ نہیں چاہتا کہ پاک چائنہ اقتصادی راہدری کی تکمیل ممکن ہو اس سے وہ خطے میں تنہا ہو کر رہ جائے گا اور پاکستان اپنے پائوں پر کھڑا ہو گا ان کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے انتخابات میں جے یو آئی بلوچستان میں بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئے گی۔