پولیس نے کئی مقدمات میں مطلوب ملزم سرفراز احمد لغاری کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:25

لاڑکانہ ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) ایس ایچ او میروخان واحد لاشاری کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر میروخان کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کئی مقدمات میں مطلوب ملزم سرفراز احمد لغاری کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کا ساتھ ممتاز علی لغاری فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

گرفتار اور فرار ہونے ملزم پر تھانہ میروخان پر مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

دوسری جانب میروخان کے شہریوں نے ایس ایچ او واحد لاشاری کی تعینات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے تعیناتی کے بعد شہر سمیت آسپاس کے علاقوں میں جرائم کے شرح میں واضع کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایس ایچ او میرو خان واحد لاشاری مستقبل میں بھی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :