لاڑکانہ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 5 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:25

لاڑکانہ ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) ایس ایس پی لاڑکانہ کامران نواز پنجوتہ کے ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب اور روپوش پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سی آئی اے کے ڈی ایس پی غلام عباس گاڈہی نے ریلوے ٹریک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کرنے والے گینگ کے مرکزی ممبر سجاد جتوئی کو ڈھائی کلو چرس سمیت، تھانہ ڈوکری کی پولیس نے گشت کے دوران سنہری روڈ سے روپوش ملزم برکت شیخ کو بندوق اور کارتوسوں سمیت، تھانہ باڈہ کی پولیس نے اشتہاری عامر مغیری کو بوہڑ شاخ کے قریب سے بندوق اور کارتوسوں سمیت، سگے والد کے قتل میں ملوث ملزم عامر سولنگی کو جبکہ مددگار پولیس نے گشت کے دوران روپوش ملزم علی ڈنو عرف علی کھوکھر کو باقرانی ٹاور کے قریب گرفتار کرلیا ہے جن سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :