یونیورسٹی کالج فار وویمن فیصل آباد میںخواتین کیلئے محفل میلاد مصطفیﷺ کا انعقاد

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:25

فیصل آباد۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء)ماہ ربیع الاوّل مبارک کی مناسبت سے یونیورسٹی کالج فار وویمن یونیورسٹی ٹائون میںخواتین کیلئے محفل میلاد مصطفی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کے علاوہ یونیورسٹی کیمبرج سکول اور دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کی فیکلٹی ممبران و طالبات بھی شریک تھیں۔

(جاری ہے)

پر نور محفل میں طالبات نے سرور کونین خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفی ﷺ کے حضور عقیدت کے پھول پیش کئے۔

طالبات نے خوش الحانی سے ہدیہ درودپاک ، قصیدہ بردہ شریف، ہدیہ نعت اور مناقب اہل بیت پیش کئے اور حاضرین کے دلوںکو حُب ِرسول ﷺ کی روشنی سے منور کیا ۔محفل میںشہر کے مختلف گرلز کالجز کی پرنسپلزاور اساتذہ نے بھی شرکت کی ۔ محفل کا اختتام درود پاک اورا مسلم امہ کے اتحاد اور وطن عزیز کی ترقی و استحکام کیلئے خصوصی دعا کیساتھ ہوا۔