گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میںسیمینار

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:25

فیصل آباد۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے شعبہ کالج آف لاء کے زیر اہتمام "( Career Planning and Higher Legal Education, Challenge and Solutions)"کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی فصیح اصغر شاہ تھے، انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بار ایٹ لاء میں داخلہ کے حصول و طریقہ کار کے بارے میں آگاہ کیا انہوں نے بار ایٹ لاء اور ایل ایل ایم کی ڈگریوں میں فرق کے بارے میں بھی بتایا انہوں نے کالج آف لاء کے طلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے انگلینڈ آئیں اور تعلیم مکمل کرکے اپنے ملک کی ترقی میں اپنا فعال کردار ادا کرسکیں اس موقعہ پر پرنسپل کالج آف لاء مرزا شاہد رضوان بیگ نے کہاکہ کسی ملک کے اساتذہ جب تک ترقی نہیں کریں گے اس وقت تک طلبہ بھی بہتر کردار ادا نہیں کر سکیں گے اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ اساتذہ کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اور تکریم دی جائے، اس سیمینار میں فیکلٹی ممبران کے علاوہ طلبہ و طالبات کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی۔