فیسکوسپورٹس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کرکٹ ٹرائلزآج سے ہونگے

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:23

فیصل آباد۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) فیسکوسپورٹس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کرکٹ ٹرائلزآج 2دسمبرسے 2016ء صبح 9:00بجے فٹ بال گرائونڈ فیسکو ہیڈکوارٹرز کینال روڈفیصل آباد میں شروع ہوں گے۔فیسکو ترجمان کے مطابق ٹرائلز 4دسمبر تک جاری رہیں گے۔ٹرائلز میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی عمر 1-10-2016 کو 16سال سے کم اور 19سال سے زیادہ نہ ہو ۔

(جاری ہے)

ٹرائلز میں شرکت کے خواہشمند 18سال سے کم عمر ہونے کی صورت میں اپنے ہمراہ" ب" فارم اور اس کی تصدیق شدہ کاپی لائیںاور18سال سے زائد عمر کے کھلاڑی اصل شناختی کارڈ اور اس کی تصدیق شدہ فوٹو کاپی ہمراہ لائیں۔ پہلے مرحلے میں فٹنس ٹیسٹ جس میں 50میٹر کی دوڑ ، 10پش اپ ، لانگ جمپ اور 6چن اپ جبکہ دوسرے مرحلے میں فیلڈنگ کا ٹیسٹ ہو گا۔آخری مرحلے میں ضلع فیصل آباد کے پانچ بیسٹ فیلڈرز کا انتخاب کیا جائے گا۔جن کے حتمی ٹرائلز واپڈا سپورٹس بورڈ لاہور کرے گا ۔ مزید معلومات کیلئے 0345-1500414, 0345-1500751 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :