سرگودھا سرکل میں8کروڑ 83لاکھ روپے کے نادہندہ 11 سرکاری محکموں کے کنکشن بجلی منقطع

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:23

فیصل آباد۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) چیف ایگزیکٹو فیسکورشیداحمد اسلم کی خصوصی ہدایت پر سرگودھا سرکل کی8کروڑ 83لاکھ روپے کے نادہندہ 11 سرکاری محکموں کے بجلی کے کنکشن منقطع کر دیئے گئے ۔ان محکموں میں ٹی ایم اے ، تحصیل بلڈنگ بھلوال، آئی بی ورکشاپ، ڈی ایس ریلوے، پنجاب گورنمنٹ، ڈسپوزل،سٹریٹ لائیٹ اور نادرا شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نادہندہ سرکاری محکموں میں ٹی ایم اے میانوالی کے 146کنکشنز کے ذمے 3 کروڑ 36لاکھ ، ٹی ایم اے عیسیٰ خیل کے 150کنکشنز کے ذمے 5کروڑ 27لاکھ، ملین ،ٹی ایم اے شاہ پور کے 19 کنکشنز کے ذمے 6لاکھ 40ہزار،تحصیل بلڈنگ بھلوال کے ذمے 80ہزار،آئی بی ورکشاپ کے ذمے 2لاکھ 70ہزار،ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے کے ذمے 40ہزار،ہائوسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ کے ذمے 20ہزار ،پنجاب گورنمنٹ کے ذمے 70ہزار،مین ڈسپوزل کے ذمے 7لاکھ 70ہزار اورسٹریٹ لائٹ کے ذمی50ہزار،نادرا آفس ساہیوال کے ذمے 30ہزارروپے کے واجبات ہیں ۔فیسکو ترجمان کے مطابق واجبات کی ادائیگی تک ان اداروں کے کنکشن بحال نہیں کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :