فیصل آباد پولیس کا کریک ڈائون،منشیات فروش گرفتار،04 کلو گرام سے زائد چرس برآمد

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:23

فیصل آباد۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) تھانہ بٹا لہ کالونی،تھانہ سٹی جڑانوالہ ،تھانہ ماموں کانجن اور تھانہ گڑھ پولیس نے مختلف جگہوں پرچھاپہ مارکربدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان ابرار حسین،عرفان،علی شیر اور اصغر علی کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ بٹالہ کالونی پولیس نے مختلف جگہوں پر چھاپہ مارکر ملزم ابرار حسین کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سی1045گرام چرس برآمد کرلی اوراس کے خلاف مقدمہ تھانہ بٹالہ کالونی میں درج کرلیا، تھانہ سٹی جڑانوالہ پولیس نے مختلف جگہوں پر چھاپہ مار کر ملزم عرفان کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سی1345گرام چرس برآمد کرلی اور اس کے خلاف مقدمہ تھانہ سٹی جڑانوالہ میں درج کرلیا۔

تھانہ ماموں کانجن پولیس نے مختلف جگہوں پر ریڈ کرکے ملزم علی شیر کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سی1050گرام چرس برآمد کرلی اور اس کے خلاف مقدمہ تھانہ ماموں کانجن میں درج کرلیا۔تھانہ گڑھ پولیس نے مختلف جگہوں پر ریڈ کرکے ملزم اصغر علی کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سی1100گرام چرس برآمد کر لی اور اس کے خلاف مقدمہ تھانہ گڑھ میں درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :