فیصل آباد،سٹریٹ کرائم میںملوث " بابری" گینگ کا سرغنہ بابر ساتھیوں سمیت گرفتار

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:23

فیصل آباد۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء)ایس ایچ او تھانہ سمن آباد نے پولیس ملازمان کے ہمراہ ریلوے پھاٹک کے قریب چھاپہ مار کر03ڈاکو ئوں کوگرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان سرکل بٹالہ کالونی،سرکل فیکٹری ایریا اورسرکل صدر کے گردونواح میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے جنکی گرفتاری سے علاقے میں چوری، ڈکیتی،راہزنی کی وارداتوں میں کمی کی توقع ہے۔

گینگ کے سرغنہ بابر عرف -"بابری-" ولد بشیر قوم آرائیں سکنہ سیٹلائیٹ ٹائون کو 02سا تھیوں نوید ولد صاقت قوم شیخ سکنہ امین پارک نمبر2 اورشرافت ولد اکبر علی سکنہ گلی نمبر7شیخاںوالا پھاٹک کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سی03عددپسٹل اور متعدد گولیاں برآمد کرلی ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ سمن آباد میں درج کر لیا گیا ہے ۔