شکارپور،انڈس ہائی وے پرٹریکٹرکی ٹکرسے پولیس اہلکارجاں بحق ،ایک زخمی

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:20

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) شکارپور کے قریب خانپور تھانے کی حدودانڈس ہائی وے پر پولیس اہلکار محمد واصل ٹریکٹر کی ٹکر لگنے سے موقع پرجاں بحق جبکہ ان کا دوسرا ساتھی نعمان شدید زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

جب وہ انڈس ہائی وے پر ایک مسافر ویگن کی چیکنگ کررہے تھے تو دوسری جانب سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی نے ان کو ٹکر ماردی۔ریسکیوٹیم نے جانبحق پولیس اہلکار اور زخمی پولیس اہلکار کو علاج اور پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیاجبکہ پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :