بلوچستان میں موجود چند فراریوں کو جلد ختم کردینگے ،ایف سی نے صوبے میں قیام امن کیلئے بھر پور اقدامات کئے ہیں،میجر جنرل شیر افگن

دشمن سی پیک منصوبہ ناکام بنانے کی کوشش کر رہاہے ،آئی جی ایف سی بلوچستان

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیر افگن نے کہا ہے کہ بلوچستان میں موجود چند فراریوں کو جلد ختم کردینگے ایف سی نے صوبے میں قیام امن کیلئے بھر پور اقدامات کئے ہیں، دشمن سی پیک منصوبہ ناکام بنانے کی کوشش کر رہاہے لیکن ہم اسے اس کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔یہ بات انہوںنے جمعرات کو کوہلو کے دورہ کے موقع پر قبائلی عمائدین سے ملاقات میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔

آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیر آفگن نے کہاکہ دشمن ممالک سی پیک کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہے ہیںلیکن ایف سی اور بلوچستان کے عوام ملک کر ان کے مزموم مقاصد کو ناکام بنائیںگے دشمن بلوچستان میں بد امنی پھیلا کر یہ ثابت کرنا چاہتا ہے ۔

(جاری ہے)

کہ وہ پاکستان او ر سی پیک کو نقصان پہنچا سکتا ہے ۔ لیکن یہ اس کی بھول ہے کہ وہ کسی بھی طرح اس منصوبے کو ناکام بنائیگا، سی پیک منصوبہ پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس سے بلوچستان میں ترقی اور روشنی کے نئے باب کا آغاز ہوگا۔

اور وہ وقت دور نہیںجب بلوچستان بھی ترقی کریگا، انہوںنے کہاکہ کوہلو اور کاہان سمیت بلوچستان بھر میں چند فراری باقی رہ گئے ہیں جن کا جلد ازجلد خاتمہ کر دیا جائے گا، ایف سی بلوچستان نے صوبے میں قیام امن کیلئے بھر پور اقدامات او رقربانیاں دی ہے یہ ایف سی کے شہداء کی قربانی کا نتیجہ ہے کہ آج بلوچستان کی سرحدیں محفوظ اور دہشتگردی سے پاک ہیں۔انہوںنے مزید کہاکہ ایف سی اور بلوچستان کی عوام ملکر دہشتگردوں کا خاتمہ کرینگے جبکہ قیام امن کے لئے کوششیں جاری رہیں گی ۔

متعلقہ عنوان :