پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھانے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا، صنعت و تجارت معیشت اور ٹرانسپورٹرز کے معاملات شدید متاثر ہونگے

آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے چیئرمین حاجی محمد ہارون میمن کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:18

ْسکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے چیئرمین حاجی محمد ہارون میمن نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھانے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا جس کا بوجھ غریب عوام پر پڑے گا ۔ صنعت و تجارت معیشت اور ٹرانسپورٹرز کے معاملات شدید متاثر ہونگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں تجاروں کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں محمد طاہر خان، گلزار بھٹو ،حاجی صابر ، فیاض خان، بدر رفیق قریشی، خواجہ جلیل احمد ،عبدالمتین بندھانی، حاجی انور وارثی، محمد زاہد یامین ، ملک رضوان الحق، عبدالرحمن انصاری، حاجی محمد شفیع عباسی ، برکت علی سولنگی ، عبدالرحیم سیٹھی، زاہد اقبال ، عطا محمد قریشی ، عارف میمن،شاکر کمبوہ اور محمد علی میمن ، رضوان لالا جندہ دیگر تاجر رہنمائوں نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

حاجی محمد ہارون میمن نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اس کے باوجود حکومت نے پٹرول کے نرخ بلا جواز بڑھاکر تاجروں اور عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول کے نرخ بڑھانے کے بجائے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں کیا گیا اضافہ فوری واپس لیکر اپنے شاہانہ اخراجات کم کرے غیر ترقیاتی فنڈز کا بے جا استعمال ختم کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا سارا بوجھ غریب عوام پر پڑے گا اور مہنگائی سے ستائے لوگ مزید مشکلات سے دوچار ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے ہوتے ہوئے اہم قومی فیصلے پارلیمنٹ میں بحث کے بغیر کرنا جمہوری اصولوں کے منافی ہے پٹرول میں قیمتوں کی منظوری پارلیمنٹ کی اجازت کے بغیر نہ کی جائے ۔ اجلاس میں شریک تاجروں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرول کی قیمت میں دو روپے اور ڈیزل کی قیمت میں دو روپے 70 پیسے کا کیا گیا اضافہ فوری واپس لے اس کئے گئے اضافے کو قوم اور تاجر برادری نے مسترد کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :