ججز کے اختلافی فیصلہ پرماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا مقدمہ چیف جسٹس آف سندھ ہائیکورٹ کو بجھوادیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) سندھ ہائی کورٹ کے جناب جسٹس احمد علی شیخ اور جناب جسٹس کریم خان آغا پر مشتمل ڈویژن بینچ نے مشہور ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے مقدمے میں ججز نے اختلافی فیصلہ سناتے ہوئے مقدمہ چیف جسٹس آف سندھ ہائی کورٹ کو بجھوادیا،ایان علی کے وکیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت نے ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کیا تھا ،دوسری جانب وفاقی سیکریٹری داخلہ تحریری طور پر عدالت کو یقین دہانی کرائیں کہ ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکال دیا ہے،جس کے بعد عدالت نے حکم دیا تھا کہ ایان علی کا نام ای سی ایل میں شام کرنے سے جلد عدالت کو آگاہ کیا جائے،عدالتی حکم کو نظر انداز کرتے ہوئے ایان علی کو بیرون ملک جانے سے روکتے ہوئے ایف آئئی اے کی جانب سے بتایا گیا کہ ایان علی کا نام دوبارہ ای سی ایل میں شامل ہے جو دوبارہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔