نندی پور پاور پلانٹ سفید ہاتھی اور قومی خزانہ پر بوجھ ہے،ناصر رمضان

10 ارب روپے نقصان کے بعد نندی پور پاور پلانٹ دوبارہ آپریشنل کرنا تشویشناک ہے، سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ق

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ق لاہور کے سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے کہا ہے کہ نندی پور پاور پلانٹ سفید ہاتھی اور قومی خزانہ پر بوجھ ہے 50ارب سے زائد رقم خرچ کرنے کے باوجود نندی پور پاور پلانٹ بند پڑا ہے جبکہ قوم لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہے۔گزشتہ روزمسلم لیگ ہائوس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوںسنے کہا کہ نندی پور پاور پلانٹ کی بجائے یہ رقم کالا باغ ڈیم کی تعمیر پر خرچ کی جاتی توقوم اندھیروں میں نہ ہوتی انہوںنے کہا کہ وزارت پانی و بجلی کی جانب سے مسلسل 6ماہ سے بند دس ارب روپے نقصان کے بعد نندی پور پاور پلانٹ دوبارہ آپریشنل کرنا تشویشناک امر ہے حکومت بتائے کہ وہ قومی خزانے کی مزید کتنی رقم حکومت پنجاب کے شاہکار نندی پور پاور پلانٹ میں جھونکے گی۔

(جاری ہے)

۔کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے 3600میگا واٹ اڑھائی روپے یونٹ والی سستی بجلی سسٹم میں داخل ہوتی اور اس سے لوڈشیڈنگ کے خاتمہ میں بھی مددملتی۔انہوںنے کہا کہ کالا باغ ڈیم وزات پانی و بجلی کے قابل عمل منصوبوں کی فہرست میں شامل ہے اور حکومت نے اس کی تعمیر کا کئی بار عندیہ بھی دیا ہے اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ کول پاور پلانٹ اور نندی پور پاور پلانٹ جیسے منصوبوں کو ترک کرکے قابل عمل پن بجلی منصوبوںکی طر ف توجہ مرکوز کی جائے کیونکہ پن بجلی منصوبے سستی بجلی کی پیداوا ر جبکہ دیگر تمام طریقے مہنگی بجلی کی پیداوار کا باعث ہیں مہنگی بجلی عوام اور صنعتکاردونوں کے مفادات کے خلاف ہے۔

متعلقہ عنوان :