سرگودھا،سی پیک منصوبہ بھی کالاباغ ڈیم کی طرح سیاست کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے، امیدوارمیئر شپ الیاس بیگ کا بیان

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:14

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) میئر شپ کے امیدوار مرزا الیاس بیگ نے کہا ہے کہ امن و امان کی بہتر صورتحال سے پاکستان پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے سی پیک منصوبے کے تحت پہلا تجارتی قافلہ پاکستان میں رواں دواں ہے جس کا تمام تر سہرا پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کے سر ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر اور بہترین ذرائع مواصلات مسلم لیگ ن کی ترجیحات میں شامل ہے اور یہی پاکستان کو خطے کا خوشحال ترین ملک بنانے کا ذریعہ ہے مرزا الیاس بیگ نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پورے ملک کا منصوبہ ہے بعض سیاستدان اپنی ذاتی مفادات کی خاطر کالاباغ ڈیم کی طرح اسے بھی سیاست کی بھینٹ چڑھانا چاہتے ہیں لیکن حکومت پاکستان اور پاک فوج ان کے تمام منصوبوں کو ناکام بنادینگے مرزا الیاس بیگ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کا تہیہ کررکھا ہے اور اسی منصوبے کے تحت چاروں صوبوں میں بلا امتیاز ترقیاتی کام جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :