حکومت کی پنجاب میں ناکارہ گاڑیوں کو نیلام کرنے کیلئے ڈی سی اوز کو ہدایات

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:14

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) حکومت نے صوبہ بھر میں ناکارہ گاڑیوں کو نیلام کرنے کیلئے ڈی سی اوز کو ہدایات جاری کردی ہیں ذرائع کے مطابق صوبہ بھر کے 36 اضلاع اور 102 تحصیلوں کے مختلف محکموں کی ہزاروں گاڑیاں ناکارہ کھڑی ہیں جن کی مالیت اربوں روپے بنتی ہے حکومت نے ان گاڑیوں کو نیلام کرنے کیلئے متعلقہ اضلاع کے ڈی سی اوز کو جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ گاڑیوں کو نیلام کرنے کیلئے تمام محکموں سے گاڑیوں کی تفصیلات طلب کی جائیں اور انکی نیلامی کو یقینی بناکر رقم خزانہ میں جمع کروائی جائے۔

متعلقہ عنوان :