پنجاب میں ٹریفک پولیس کو مسافر گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے آنکھوں کے ٹیسٹ کروانے کی ہدایت

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:14

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) حکومت نے پنجاب کے تمام اضلاع کی ٹریفک پولیس کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ وہ مسافر گاڑیوں کے ڈرائیور حضرات کے آنکھوں کے ٹیسٹ کروائیں تاکہ حادثات سے بچا جاسکے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق حکومت کے نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ غربت اور بے روزگاری کی وجہ سے کئی ڈرائیوروں کی دیر تک ڈرائیونگ کرنے کے باعث آنکھوں کی بینائی متاثر ہوئی ہے جن کے ٹیسٹ نہیں کروائے گئے۔ جس کی وجہ سے یہ لوگ ٹریفک حادثات کا موجب بن رہے ہیں۔ حکومت نے ڈرائیوروں کے آئی ٹیسٹ کروانے کیلئے متعلقہ اضلاع کی پولیس کو ہدایات جاری کردیں۔

متعلقہ عنوان :