سرگودھا، خشک سالی ہمارے ارکان اسمبلی کے جھوٹے حلف اٹھا کر مکر جانے کی وجہ سے ہے، بشیر بھٹی

قوم اللہ سے معافی مانگے اور دعاء کرے کہ اللہ ان جھوٹے لوگوں سے ہماری جان چھڑائے،رہنما مسلم لیگ ن کا بیان

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:14

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے ممبر اور سابق ڈپٹی میئر محمد بشیر بھٹی نے کہا ہے کہ سرگودھا میں بارشیں نہ ہونے اور خشک سالی کی وجہ سے لوگوں میں بیماریوں کا پھیلنا ہمارے ارکان اسمبلی کے جھوٹے حلف اٹھا کر مکر جانے کی وجہ سے ہے۔گزشتہ روز ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ قرآن پاک پر حلف دیکر ایم این اے اور ایم پی اے نے پورے سرگودھا کی عوام کو خشک سالی اور کھانسی‘ بخار‘ نزلہ‘ زکام جیسی بیماریوں میں مبتلا کردیا ہے جس شہر کے منتخب نمائندے اپنے مفادات کی خاطر قرآن پاک اٹھا کر مکر جائیں اور خانہ کعبہ میں بیٹھ کر وعدے کرکے اس کی خلاف ورزیاں کریں پھر اللہ کا عذاب ہی آتا ہے انکی وجہ سے پورے شہر کے لوگ دردناک عذاب میں مبتلا ہیں جس کیلئے آج یوم جمعہ کے موقع پر تمام مساجد میں لوگ خصوصی طور پر نوافل پڑھ کر اللہ سے معافی مانگیں اور دعاء کریں کہ اللہ ایسے جھوٹے ارکان اسمبلی سے ہماری جان چھڑائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک امتحان ہے کہ سرگودھا سے ان کے حلف دیکر مکر جانے کی وجہ سے دیگر ارکان اسمبلی کو بھی کابینہ میں شامل نہیں کیا گیا اہل سرگودھا ان جھوٹے لوگوں کو ووٹ دینے کا کفارا استغفار کی صورت میں ادا کریں کہ اللہ ہمارے گناہ کو معاف کرے کہ ہم نے ان جھوٹے ارکان اسمبلی کو ووٹ دیئے محمد بشیر بھٹی نے کہا کہ چوہدری حامد حمید اور عبدالرزاق ڈھلوں کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے انہیں ان کے گھر والے بھی ووٹ نہیں دینگے 4 سال کے عرصہ میں تھانہ کچہری اور جھوٹے حلف اٹھانے کے علاوہ یہ بتائیں کہ انہوں نے شہر کیلئے کیا کیا ہے لوگ گٹروں ملا پانی پینے پر مجبور ہیں یونین کونسلز سیوریج کے پانی کی وجہ سے جوہڑوں میں تبدیل ہوچکی ہیں صحت و صفائی کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے اس لئے پوری قوم اللہ سے معافی مانگے اور دعاء کرے کہ اللہ ان جھوٹے لوگوں سے ہماری جان چھڑائے۔

متعلقہ عنوان :